معروف اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے ریاض الجنۃ میں دعا مانگنا میری زندگی کا سب سے پرسکون تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ماورہ حسین نے مکۃ المکرمہ سے ویڈیو شیئر کی ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے والدہ کے ساتھ مقدس شہر مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کی تھیں ۔ خیال رہے کہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’21 دسمبر 2022 کے دن میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی، الحمداللہ‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اور کیا مانگوں اللہ سے الحمدللہ‘۔ انہوں نے خانہ کعبہ کی ایموجیز بھی شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے والدہ کے ہمراہ 2 بار عمرے کی ادائیگی کی اور اب زندگی کو مکمل محسوس کر رہی ہیں۔ عمرے کی ادائیگی سے قبل اداکارہ نے ایک الگ پوسٹ میں مسجد نبویؐ جانے کیلئے اپنے جوش و خروش کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں، براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں‘

یہ بھی پڑھیں

بالی وڈ اسٹار

سلمان خان نے اگلے سال کی خوشخبری اس عید پر سنادی

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کو اگلے سال کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے