مریم اورنگزیب

جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اُس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان  پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ جو لوگوں کو کہتا تھا نہیں چھوڑوں گا اُس کو اپنے لوگ چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ عوام عمران صاحب آپ کو گھر جانے کے واسطے دے رہی ہے، عمران صاحب مانگے تانگے کا اقتدار اپنا نہیں سمجھنا چاہئیے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے فواد  چودھری کے بیان پر وزیراعظم عمران خان کو فساد مچانے ، تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس سے سامان پیکرز اور موورز جلدی اور اچھا پیک کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ نے خود کہا تھا کہ آپ کے ارکان کہہ دیں کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں تو میں اُن کی عزت کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مغرب کو آپ کو مغربیوں سے زیادہ جانتے ہیں تو مغرب کی جمہوریت کے مطابق ابھی تک آپ کا استعفیٰ آ جانا چاہئے کیونکہ اپنے اراکین ، اتحادی اور عوام آپ کو مسترد کر چکے ہیں۔ نہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ بے اختیار وزیراعظم کے احکامات مان کر آئین شکنی اور اپنے حلف کی خلاف ورزی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے