مرتضی وہاب

حکومت سندھ محنت کشوں کی فلاح و بہبود ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ محنت کشوں کی ماہانہ اُجرت میں اضافہ کرکے 25000 روپے کیا گیا ہے اور اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں محنت کشوں کو خصوصی رعایت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ محنت کشوں کی فلاح و بہبود ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے جبکہ سندھ حکومت محنت کشوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عالمی یوم مزدور پر پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو محنت کشوں نے اپنے حقوق کی خاطر جانوں کا نزرانہ پیش کرکے ایک انمٹ تاریخ رقم کی۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت محنت کشوں کے لئے رہائشی منصوبوں سمیت کارخانوں میں سہولتوں کی فراہمی ان کے روزگار کی تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ یاد رہے کہ رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے