بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22-2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرین بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی بجٹ 2021-2022 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی ہے، بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے جاری بیان میں وفاقی بجٹ کو عوام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہ ے کہ جب پی ٹی آئی بجٹ پیش کر رہی تھی تو سرکاری ملازمین مہنگائی کی دُہائیاں دے رہے تھے، سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے۔ بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتلِ عام کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، بجٹ پیش کر کے انہوں نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے