پاک افغان بارڈر

پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی پھر گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

چمن (پاک صحافت) پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پھر گولہ باری کی گئی جبکہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز نے ایک بار پھر گولہ باری کردی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، افغان فورسز کی گولہ باری سے خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بوغرا اور کسٹم ہاوس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولے گرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اور بارڈر روڈ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے