عرفان صدیقی

تاثر دیا گیا نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز شریف نے روک لیا یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تاثر دیا گیا کہ نواز شریف کا راستہ ان دیکھی طاقت یا شہباز شریف نے روک لیا یہ بات بے بنیاد اور غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں میں تاثر ملا کہ شاید وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے پر آمادہ نہیں۔۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کے لیے بہت بے تاب اور بے چین تھے، نواز شریف کا راستہ نہ ان دیکھی طاقت اور نہ شہباز شریف نے روکا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں، نواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا؟ کوئی طاقت نہیں تھی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ رانا ثنا نے یہی تاثر لیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نواز شریف وزیراعظم بنیں گے میں اس تاثر کی نفی نہیں کر رہا ہوں، نواز شریف وزیراعظم کی کرسی پر نہیں تو کیا یہ ن لیگ یا نواز شریف کی حکومت نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی اور نواز شریف کی حکومت ہے، پارٹی میں نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کے لیے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے