فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز پر فواد چوہدری کا شدید ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پریس ریلیز پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ادارے اپنی غیر جانبداری اورآزادی اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں، پریس ریلیز سے ظاہر نہیں کرتے ہیں ، وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب لگ رہا ہے ، وزیراعظم نے کہا الیکشن کو شفاف بنانےکی ذمہ داری پوری نہ ہوسکی، شفاف الیکشن کی ذمہ داری پوری نہ ہونے پرشرمندہ،اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بعد وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کی ، وفاقی فوا وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن اورپاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں ، الیکشن کمیشن محترم ہے اور ہمارے لئے رے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف بنانے کی ذمہ داری پوری نہیں ہوسکی آپ اتنا طاقتورادارہ ہیں کہ بظاہرعدالتی ہدایت کی بھی پروا نہیں کی۔ وفاقی وزیر نے کہا حکومت،الیکشن کمیشن ملکرضروری میکزیم تیار کرے جس سےدھاندلی رک سکے، عمران خان وہ واحد کپتان تھے جو غیرجانبداری لیکرآئے، حکومت سےزیادہ الیکشن کمیشن کوکوئی مضبوط نہیں دیکھناچاہتا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ب اپوزیشن لیڈر آئے تو ریٹرننگ افسر نےکھڑے ہوکر استقبال کیا، وزیراعظم نے کہا ہارس ٹریڈنگ نہ رکی تواس پر شرمندہ ہونے کی بات ہے، سینئروزئرناصر شاہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں 10کروڑ سے اوپر کروں گا، ایک الیکشن جیت گئے ایک الیکشن ہار گئے یہی تو دھاندلی کا ثبوت ہے۔ فواد چوہدری نے کہا اسی چھت اورنظام کے نیچے پارٹی اکثریت کےمطابق ووٹ پڑرہےہیں، آپ اتنا طاقتور ادارہ ہیں کہ بظاہر سپریم کورٹ ہدایت کی بھی پرواہ نہیں کی، سیاسی جماعتوں کوحق نہں کہ سیکریسی دیکھ سکے مگر الیکشن کمیشن کو ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی پلان نہیں، ہم نے چیف الیکشن کمشنر اورممبران سے ملاقات کی ، کرنسی نوٹ روز چھپتے ہیں جوپوشیدہ ٹینڈرہوتا ہے تو بیلٹ پیپر میں کوئی مسئلہ نہیں، امید ہے الیکشن کمیشن پریس ریلیز سے نہیں بلکہ اقدامات سے غیرجانبداری ثابت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے