شاہ محمود قریشی

عالمی برادری مودی حکومت کو پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلانے سے روکے: وزیر خارجہ

اسلام آباد(پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مودی حکومت کوپاکستان کے خلاف غلط معلومات  پھیلانے سے روکے اورپاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کے مذموم عزائم سے ہوشیار رہے اور اسے اس کے قابل مذمت اعمال کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام معروف یورپی یونین کے ڈس انفولیب رپورٹ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت کو سرکار کی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی مہم سے روکے’۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سفارتکاروں کے دورے سے متعلق بھارتی مؤقف مسترد کردیا

یورپی یونین کے ڈس انفولیب کے عنوان سے ایک مطالعہ ‘بھارتی کرانیکلز – بھارتی مفادات کی خدمت کے لیے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو نشانہ بنانے والا 15 سالہ آپریشن میں ایک گہری نظر’ نے 2019 میں ایک بھارتی پروپیگنڈا کی کارروائی کو بے نقاب کیا تھا جس میں پاکستان کو بدنام کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں کو اپنے اسٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ دسمبر میں یورپی یونین کے ڈس انفولو لیب کے ذریعے شروع کی گئی ایک اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک کا بیشتر حصہ نہ صرف برقرار تھا، بلکہ اس نے اپنی رسائی کو بھی بڑھایا تھا۔اس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو منظور شدہ 10 سے زیادہ غیر سرکاری تنظیمیں، متعدد تھنک ٹینک، 550 سے زائد رجسٹرڈ ڈومین نام، اور یورپی یونین کے اداروں کی نقل شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اقدامات نے اس کا اصل چہرہ اور پاکستان سے اس کی نفرت کو عیاں کردیا ہے۔وزیر خارجہ نے بھارت کی طرف سے پاکستان کے تصویر کو داغدار بنانے اور اس کے بین الاقوامی موقف کو مجروح کرنے کے لیے بھارت کے ‘منظم منصوبوں کو نوٹ کرنے پر عالمی برادری پر زور دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو یاد کیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے