شرجیل میمن

پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کھپے کا نعرہ لگایا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کھپے کا نعرہ لگایا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک جماعت الیکشن لڑنے سے گھبرا رہی ہے، وہ جماعت الیکشن میں مزید تاخیر چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ کل الیکشن کرواؤ یا پھر آج الیکشن کرواؤ، ہم تیار ہیں۔ ہر جماعت نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک کھپے کا نعرہ لگایا۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فتح کبھی نہیں ہوگی جنہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی، امید کی صرف ایک ہی کرن پیپلز پارٹی ہے۔ پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو کہتی ہے سب کو جوڑ کر چلیں، اس لیے جو بھی نئے اتحاد بن رہے ہیں، وہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔چیئرمین صاحب کہہ چکے ہیں کہ ہمیں کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی ہے، ہمیں اب بھی امید نہیں ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا اتحاد بن رہا ہے، پیپلزپارٹی کے خلاف تمام پارٹیوں کے اتحاد کو ویلکم کریں گے، الیکشن میں فتح 11، 11 سال جیل کاٹنے والوں کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے