فوجی

فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان جھڑپیں تیز، صہیونیوں نے مسجد کو آگ لگا دی

یروشلم {پاک صحافت} فلسطین میں اسرائیلی فوجیوں نے نابلس شہر میں ایک مسجد پر حملہ کر کے پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا ہے، دوسری جانب ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں اراضی کا دن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ، جنین اور الخلیل شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں۔ ان واقعات کے درمیان تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں اور یہودی بستیوں کے انتہا پسندوں نے نابلس کے علاقے زیتا جمین میں مسجد کی دیواروں پر جارحانہ نعرے لکھتے ہوئے حملہ کیا اور اسے آگ لگا دی۔

حملے میں مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران صیہونیوں نے مغربی ساحل کے ساتھ کئی مقامات پر فلسطینیوں پر حملے کیے ہیں۔

جمعرات کو انتہا پسند صیہونیوں نے بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 20 فلسطینی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

دریں اثناء یوم ارض کے موقع پر دسیوں ہزار فلسطینی مسجد الاقصیٰ میں جمع ہوئے اور صبح کی نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے