ایران

ایران نے طبی میدان میں بڑی چھلانگ لگا دی، کینسر کے مریضوں کے لیے خوشخبری

تھران {پاک صحافت} ایران کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے دنیا کے پانچ سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ نیز پرامن ایٹمی میدان میں ایران کے نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے ایٹمی توانائی کے شعبے کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق ایران کے پرامن ایٹمی نئے منصوبوں کی فہرست میں پلازما تھراپی سرفہرست ہے۔ اسلامی نے کہا، “اس پروجیکٹ کے ذریعے ہم نے کینسر کی تشخیص اور علاج میں اہم پیش رفت کی ہے، جبکہ اسے خوراک کی حفاظت اور زراعت میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وزارت صحت کی منظوری کے بعد کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا اور ایران اس حوالے سے دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

محمد اسلامی
ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ نے کہا کہ تمام پابندیوں کے باوجود ہم نے جوہری میدان میں شاندار پیش رفت کی ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ایرانی قوم کے عزم کے سامنے پابندیاں بے سود ثابت ہوئیں۔ انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کو انتہائی غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت تہران پر عالمی دباؤ بڑھانے کے لئے ہمارے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں پروپیگنڈہ پھیلانے اور اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلامی نے کہا کہ اس کے باوجود ہم ملک کے صنعتی اور ترقی کے عمل میں محنت اور طاقت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیتن یاہو

عربی زبان کا میڈیا: “آنروا” کیس میں تل ابیب کو سخت تھپڑ مارا گیا

پاک صحافت ایک عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے