شیزا فاطمہ خواجہ نے شیریں مزاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان شیزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خیال رہے کہ مریم نواز پر تنقید کرنے پر شیزا فاطمہ خواجہ نے  شریں مزاری حقیقت سے آشنا کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو توشہ خانہ سے انناس کا ڈبہ ادائیگی کئے بغیر لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ نے شیریں مزاری کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میڈم کو 300 روپے کے انناس کے ڈبے سے مسئلہ ہے، جس نے کچھ ہی وقت بعد ایکسپائر ہونا تھا اور قانون کے مطابق 30 ہزار سے کم مالیت کی اشیاء رقم ادا کئے بغیر لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب یہ میڈم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ہیرے جڑے قلم، گھڑیاں اور زیورات غلط طریقے سے خریدنے اور پھر اسے فروخت کرنے پر خاموش ہیں، یہ چور اور منافق ہیں‘۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا تقریباً 21 سال کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے