بلاول بھٹو

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

دبئی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ خصوصاً کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ سرمایہ کار پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع پر ان کا کہنا  تھا کہ پاکستان میں پبلک پارٹنرشپ کے بہترین مواقع ہیں، پاکستان میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کانفرنس سے خطاب کے دوران پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ نجی شعبے کو پانی صاف کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، سمندر کے پانی کو صاف کرنے کا دبئی کا خصوصی تجربہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انرجی پر بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے