عطا تارڑ

عمران خان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی طور پر عمل میں لائی گئی، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں متعدد نوٹس جاری کیے۔ انہوں نے القادر ٹرسٹ سے متعلق کوئی جواب جمع نہیں کروایا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی لوٹ مار کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ پچاس پچاس کی ٹولیوں میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مٹھی بھر لوگوں کے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے رابطے ہیں۔ بھارت میں خوشیاں منائی گئیں کہ پی ٹی آئی والوں نے کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کچلنا مشکل کام نہیں، سب کی شناخت کرلی گئی ہے، کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ سب پر دہشت گردی کے مقدمات چلیں گے، کسی کو نوکری نہیں ملے گی، کریکٹر سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا۔ یہ لوگ باز آجائیں ورنہ ایسی کارروائی ہوگی کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے