غزہ

غزہ کے لوگوں نے اپنے گھروں کی تعمیر نو شروع کردی۔ صہیونی میڈیا

(پاک صحافت) صہیونی میڈیا نے اتوار کی شب خبر دی ہے کہ غزہ کے لوگوں نے اس پٹی کے بعض علاقوں میں اپنے گھروں کی تعمیر نو شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے لوگوں نے حماس کے زیر کنٹرول بعض علاقوں میں اپنے گھروں کی تعمیر نو شروع کر دی ہے اور غزہ سے زیادہ تر صیہونی افواج کے انخلاء کے بعد اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ غزہ میں تحریک حماس کو شکست نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے برعکس غزہ کی پٹی میں وہ واحد حکومت موجود ہے۔

اس حوالے سے صہیونی فوج کے ایک جنرل اسرائیل زیف نے کہا کہ جنگ کے اہداف میں تضاد اور ان اہداف کے حصول میں ناکامی نے ہمیں حماس کو چابیاں دینے پر مجبور کیا ہے تاکہ وہ خود کو دوبارہ تشکیل دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

سعودی عرب، مصر اور اردن میں اسرائیل مخالف مظاہروں پر تشویش

لاہور (پاک صحافت) امریکہ اور دیگر مغربی معاشروں میں طلبہ کی بغاوتیں عرب حکومتوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے