امریکہ افغانستان

افغان قوم کے ساتھ امریکہ کی دوہری پالیسیاں جاری

واشنگٹن (پاک صحافت) امریکہ کی جانب سے افغان قوم کے اثاثے منجمد کرنے سے لے کر سوئٹزرلینڈ میں فنڈ قائم کرنے کے وعدے تک افغان قوم کے ساتھ امریکہ کی دوہری پالیسیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2021 میں طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد امریکا نے افغان حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر کو منجمد کر دیا تھا اور فروری میں امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں 7 ارب ڈالر کے افغان اثاثوں کو انسانی امداد اور معاوضے کی ادائیگیوں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 3.5 بلین اثاثے سوئٹزرلینڈ میں ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ امریکہ کی طرف سے وعدہ کردہ فنڈ کا انتظام بورڈ آف ٹرسٹیز کی ذمہ داری ہوگی، اور واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ یہ درآمدات کی مالی اعانت اور بین الاقوامی اداروں کو کابل کے قرضوں کی ادائیگی اور نئے نوٹوں کی چھپائی کی مالی معاونت میں حصہ ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے