خواجہ سعد رفیق

عمران خان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا۔ خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کرپشن کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے جبکہ مذہب کارڈ کو بھی عوام نے مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں کی بات پر قائم رہے، ان کے استعفے ضرور منظور ہونے چاہییں۔ عمران خان ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلا، امپائر نیوٹرل ہوا تو اسے تکلیف شروع ہو گئی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جو تحریک انصاف نے ہمارے ساتھ کیا ہم نہیں کریں گے۔ ہم ان کے کارکنوں اور رہنماؤں سے اس طرح جیل نہیں بھریں گے جیسے انہوں نے ہمارے ساتھ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا۔ پھر مذہب کارڈ بھی نہیں چلا اور اب ہم نے اتحادیوں سے مل کر انہیں باہر نکال دیا ہے تو امریکا مخالف چورن بیچنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے