منظور وسان

منظور حسین وسان کی پی ٹی آئی سے متعلق بڑی پیش گوئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی، منظور وسان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہےاسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائے گا جو بولے گاوہ پھنسے گا، آگے چل کر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان  نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ  سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے، اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ الیکشن سےپہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے, مشرف والا کھیل کھیلا جائیگا، وقت سے پہلے عمران خان مجبور ہو کرخود الیکشن کا اعلان کریں گے۔ جی ڈی اے کانام ختم ہوجائیگا، فنکشنل لیگ بحال ہونے کا جلد اعلان کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہوسکتا ہےکہ عمران خان ارلی الیکشن کا اعلان کرے، عمران خان 2022 میں الیکشن کا اعلان کریں گے, عمران خان غلط فہمی کا شکار ہے، عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتا۔ نواز شریف کے اوپر کیسز ہیں، ن لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہو رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے