شاہد خاقان عباسی

ہمیں اس نظام کو یکسر تبدیل کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی

حیدرآباد (پاک صحافت) رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں اس نظام کو یکسر تبدیل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وفاق سے حق مانگتے ہیں، وفاق تو خود لاچار اور کنگال ہے۔ ہم اس نظام کا حصہ رہے ہیں، اس کی ناکامی کو جانتے ہیں، جس ملک کے اخراجات کا 55 فیصد حصہ سود میں چلا جائے، پیچھے کیا بچا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کے پاس پیسا نہیں ہے، مرکزی حکومت کے پاس خود کچھ نہیں، وہ تو سود ادا نہیں کرسکتی، دفاع کا بجٹ بھی اضافی قرضے سے دیا گیا ہے۔ آپ کا ایم این اے 6 لگژری گاڑیوں میں آتا ہے، کبھی پوچھا تیل کہاں سے آتا ہے؟ نظام نہیں بدلا تو ملک کے حالات درست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹیرین واحد طبقہ ہے، جس کا ٹیکس ریکارڈ عوام دیکھ سکتی ہے، 25 سال سے سیاستدان نیب کے قانون کو دل سے لگاکر بیٹھے ہیں۔ کسی نے نیب سے پوچھا کس کا احتساب کیا؟ ہر سیاسی جماعت اقتدار میں رہی، کیا مسائل حل کیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے