شام ادریس اور اہلیہ سحر عرف فروگی کا کچھ عرصے کیلئے علیحدہ رہنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) معروف یوٹیوبر جوڑی شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر عرف فروگی نے کچھ عرصے کے لیے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شام ادریس نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی۔ شام ادریس نے لکھا کہ ’میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ میں اور فروگی کچھ عرصے کیلئے علیحدہ ہورہے ہیں، ہم نے اپنے رشتے کو کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو  اطلاع دیتے ہوئے شام نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی مجھے فروگی، رابیل یا خاندان کے دیگر افراد کے کسی بھی معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، اس مشکل وقت میں اگر مجھے تھوڑی پرائیوسی دی جائے گی تو میں مشکور ہوں گا۔‘

واضح رہے کہ  بیرون ملک مقیم شام ادریس اور فروگی کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی۔ مارچ 2020 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ شام ادریس نے علیحدگی اختیار کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے اور اس معاملے پر ان کی اہلیہ کا بھی کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے