ٹک ٹاک

ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک نے خاموشی سے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو غیر ضروری پیغامات سے بچنے میں مدد مل سکے گی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایپ کے ڈائریکٹ میسجنگ کی سیٹنگز کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ان افراد کا انتخاب کرسکیں گے جن کے میسجز وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اب ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسجز میں ایوری ون (everyone)، سجیسٹڈ فرینڈز، mutual فرینڈز اور نو ون (no one) جیسے آپشنز دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ٹک ٹاک میں فرینڈز یا ریکومینٹڈ اکاؤنٹس آپ کو میسجز بھیج سکتے تھے۔ کمپنی کے مطابق اگر کوئی صارف ایوری ون آپشن کا انتخاب کرے گا تو اس کا مطلب ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والا ہر فرد آپ کو ڈائریکٹ میسج بھیج سکے گا۔ البتہ جن افراد کو آپ فالو نہیں کررہے ہوں گے ان کے پیغامات میسجز ریکوئسٹس فولڈر میں شو ہوں گے۔

واضح رہے کہ اگر صارف کی جانب سے سجیسٹڈ فرینڈز آپشن کا انتخاب کیا جائے گا تو اس کا مطلب ہے کہ فیس بک یا فون کانٹیکٹس سے ریکومینڈ کیے گئے افراد ڈائریکٹ میسجز بھیج سکیں گے۔ mutual فرینڈز کے آپشن کا مطلب یہ ہے کہ ایک دوسرے کو فالو کرنے والے افراد ڈائریکٹ میسجز بھیج سکیں گے۔ اگر آپ نو ون کے آپشن کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر کوئی بھی ڈائریکٹ میسج نہیں بھیج سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے