جہاں میں ہوتا ہوں رینٹنگز وہیں آتی ہیں، ساحر لودھی

کراچی (پاک صحافت) معروف میزبان، ہدایتکار و اداکار ساحر لودھی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاں وہ ہوتے ہیں ریٹنگز وہیں آتی ہے۔ ساحر لودھی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا بس ایک ماننا ہے کہ جہاں میں ہوتا ہوں رینٹنگز وہیں آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران صبح ٹی وی چینلز کے درمیان مارننگ شوز اور رینٹنگ کی شکل میں ہونے والی جنگ سے متعلق بات کی ہے۔ ساحر لودھی کا انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ مارننگ شوز کچھ الگ نہیں بس وہ صبح نشر کیے جاتے ہیں اس لیے اِنہیں مارننگ شو کہہ دیا جاتا ہے، چینلز پر آنے والے سب ہی شوز برابر ہیں۔

واضح رہے کہ اُن کا کہنا تھا کہ یہ نظریہ بھی غلط ہے کہ مارننگ شوز صرف خواتین ہی دیکھتی ہیں۔اس دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، کچھ اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ مجھ سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں اور پھر بہت سارے لوگ مجھے اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ واقعی میں مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے