مریم نواز

مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے ملک میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور نوجوانوں کو بھی بھرپور متحرک کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ایم ایس ایف اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں، کارکنوں نے شرکت کی۔ عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف، مینارٹی ونگ کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ چیف آرگنائزر نے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپور شرکت، شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے۔ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔ ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو علمی سیاست میں شمولیت کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا، ان شاءاللہ۔ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہر اول دستہ بنیں۔ نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے