صبا قمر

جب صحیح وقت آئے گا تو وہ شادی کر لوں گی، صبا قمر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حد مقبول اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق اظہار خیال  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جب صحیح وقت آئے گاتو وہ شادی کرلیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کےایک سیشن کے دوران اپنے مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔

تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جب صحیح وقت آئے گا تو وہ شادی کر لیں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے مداحوں سے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں ڈرپ لگے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث دوائیوں پر گزارا کر رہی ہیں۔ خیال رہے کہ ڈرپ لگی تصویر دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور بڑی تعداد میں پرستار ان سے طبیعت کے حوالے سے سوال کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے