عمران خان

پیپلز پارٹی نے عمران خان کو قانونی نوٹس بجھوا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔  عمران خان کو یہ نوٹس سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جس میں عمران خان کو 14 دن میں غیر مشروط معافی مانگنے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا تھا کہ آصف زرداری نے انہیں قتل کروانےکے لیے ایک دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کہاتھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ کن لوگوں نے کروایا، میں نے ان کے نام لکھے ہوئے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا پتہ چلے۔ انہو ں نے کہا تھا کہ ان کا پلان ہے کہ کسی طرح سے مجھے راستے سے ہٹایا جائے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کو ہرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے