غزل صدیقی

اداکاہ غزل صدیقی کی ٹی وی اسکرین پر دوبارہ واپسی

کراچی (پاک صحافت) مقبول اداکارہ غزل صدیقی جلد ہی ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی سائٹ فیس بُک پر انہوں نے ڈرامہ کے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے رمضان پلے ’چاند تارا‘ سے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ماروی میں مرکزی کردار ماروی سے راتوں رات شہرت پانے والی اداکارہ غزل صدیقی بارہ برس کینیڈا میں گزارنے کے بعد پاکستان واپس آگئی ہیں اور ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں واپسی پر خوشی ہیں۔ خیال رہے غزل صدیقی نے 90 کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ غزل صدیقی نے اردو ڈراموں کے علاوہ سندھی زبان کے ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تھیٹرز اسٹیج پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور 2008 میں کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں اور  اب  وہ وطن واپس آئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

کیا اداکارائیں عمران عباس سے حسد محسوس کرتی ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اور معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ خوبصورتی اللّٰہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے