اسحاق ڈار

آئی ایم ایف سے آج فائنل راؤنڈ ہے، اچھی خبر دیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر دیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات اسلام آباد  میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف  کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ  آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے