اسمارٹ فون

کیا آپ کا اینڈرائڈ فون ہینگ ہوتا ہے؟ تو جانیے اس مسئلے کا آسان حل

کراچی (پاک صحافت) اگر آپ کا اینڈرائڈ فون بھی ہینگ ہوتا ہے تو گھبرائیے نہیں کیوں کہ آج ہم آپ کو اس مسئلے کو حل کرنے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔  سب سے پہلے یہ کہ اگر آپ کا فون ہینگ ہورہا ہے تو اس کی پہلی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ سسٹم اپ ڈیٹس کو نظرانداز کررہے ہیں اور ممکن ہو تو فون کا آپریٹنگ سسٹم لازمی اپ ڈیٹ کرلیں۔

آپریٹنگ سسٹم کے علاوہ اسمارٹ فون میں انسٹال بیشتر ایپس کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ہموار طریقے سے کام کرسکیں۔ ایپس کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کے نتیجے میں ان کے چند فیچرز درست طریقے سے کام نہیں کرپاتے یا ایپس ہی کام نہیں کرتیں، جس سے فون بھی ہینگ ہونے لگتا ہے۔

اس کے علاوہ ریم میں ایک سیکشن استعمال کی جانے والی ایپس کا عارضی ڈیٹا اسٹور کرتا ہے جسے CACHE کہا جاتا ہے۔ اگر یہ عارضی ڈیٹا بہت زیادہ ہوجائے تو مختلف پروگرامز کے مخصوص فیچرز سست ہونے لگتے ہیں، کسی پروگرام کی CACHE فائلز جتنی زیادہ ہوں گی وہ پروگرام اتنا زیادہ ہینگ ہوگا۔ اس سے بچنے کے لیے فون کی سیٹنگز میں اسٹوریج میں جائیں اور CACHE ڈیٹا کلیئر کردیں۔

واضح رہے کہ کم قیمت اینڈرائیڈ فونز میں اکثر 2 سے 3 جی بی ریم موجود ہوتی ہے اور ایپ ریسورسز کے بہت زیادہ استعمال سے وہ فونز اکثر ہینگ ہونے لگتے ہیں۔ تو زیادہ ریسورسز استعمال کرنے والی ایپس کی روک تھام کے لیے فون کی سیٹنگز میں مخصوص ایپس کو فورس اسٹاپ کردیں۔ اپنے فون کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو صرف ریم پر ہی نظر مت رکھیں بلکہ اسٹوریج کو بھی مانیٹر کریں، کیونکہ اسٹوریج اسپیس بھرنے سے بھی فون ہینگ ہونے لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے