مرتضی وہاب

خیبرپختونخوا کا وزیراعلی لاہور میں ڈیوٹی دے رہا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا کا وزیراعلی لاہور میں ڈیوٹی دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول جب اپوزیشن میں تھے تب بھی ملکی اداروں کا دفاع کیا، سیلاب آیا عمران نے سندھ کا دورہ نہیں کیا، بلاول سیلاب زدگان کے درمیان رہے۔ عمران خان کے ٹیلی تھون سے جمع کیے گئے پیسے کہاں گئے، وہ جو چندا جمع کرتے ہیں کہاں جاتا ہے؟۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بلاول نے پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا، سندھ حکومت اس وقت متاثرین کو ریلیف دے رہی ہے، 1.5 ارب ڈالر سے سندھ حکومت گھروں کی بحالی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار گھر وفاق و سندھ حکومت مل کر بنائیں گے، عمران خان نے کسان کو کوئی ریلیف نہیں دیا، ہماری کوشش سے سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کی کاشت شروع ہوئی، 13.5 ارب روپے کسانوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے