ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے یومِ آزادی کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے  ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہمایوں سیعد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر یومِ آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یوم آزادی مبارک ہو‘۔اُنہوں نے لکھا کہ اللّٰہ ہمارے پیارے پاکستان کو طاقت اور ہماری قوم کو ایسی صفات سے نوازے جو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جائیں، پاکستان زندہ باد‘۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں ہرطرف رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں، جھنڈے اور بیجز کی بہار نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے