تھریڈز ایپ کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں 79 فیصد کمی

(پاک صحافت) ٹوئٹر کے مقابلے پر میٹا کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے آغاز میں زبردست انداز سے آغاز کرنے والی سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں ایک ماہ کے دوران 79 فیصد کی نمایاں کمی آئی۔

تفصیلات کے مطابق جولائی کے آغاز میں تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچی تھی جو 7 اگست تک 5 لاکھ 76 ہزار رہ گئی۔خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے 5 جولائی کو تھریڈز کو متعارف کرایا گیا اور ایک ہفتے کے اندر 10 کروڑ افراد اس کا حصہ بن گئے۔اس طرح وہ سب سے زیادہ تیزی سے 10 کروڑ صارفین بنانے والی ایپ بن گئی۔

مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ابتدائی جوش و خروش ختم ہو چکا ہے اور ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کی ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ کم ہوچکی ہے۔ ٹوئٹر کو روزانہ اوسطاً 10 کروڑ سے زیادہ افراد استعمال کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ تھریڈز کو اس وقت متعارف کرایا گیا تھا جب ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین کے لیے روزانہ ٹوئٹس دیکھنے کی حد مقرر کر دی تھی جس کے باعث صارفین نے متبادل پلیٹ فارمز کی تلاش شروع کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے