واٹس ایپ

وہ اینڈرائیڈ فونز جو آئندہ چند ہفتوں میں ایپ واٹس ایپ کو استعمال کرنے سے محروم ہوجائیں گے

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق یکم نومبر سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز کی ضرورت ہوگی۔یعنی نومبر 2021 کے آغاز سے اینڈرائیڈ آئسکریم سینڈوچ یا 4.0 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے آفیشل سپورٹ پیج میں بھی بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ 4.1 یا اس کے بعد والے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز واٹس ایپ کے لیے درکار ہوں گے۔یعنی 2013 میں متعارف کرائے جانے والے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو استعمال کیا جاسکے گا مگر اس سے پرانے فونز میں یکم نومبر کے بعد ایسا ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ان فونز میں ایل جی اوپٹیمس، ایل ، سام سنگ گلیکسی ایس 2، گلیکسی کور، زی ٹی ای گرینڈ ایس فلیکس اور دیگر فونز شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق اگر آپ کے پاس پرانے فونز ہیں تو یکم نومبر تک اینڈرائیڈ 4.1 پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں یا اس سے قبل اپنی چیٹ ہسٹری محفوظ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے