عظمی بخاری

شہباز شریف کو عمران خان کے انتقام کا نشانہ بننے نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خان اور نیب کو آڑے ہاتھوں لے لیا، عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت شہباز شریف کو دو بار بے بنیاد جیل ڈالا گیا،شہباز شریف کو تیسری بار عمران خان کے انتقام کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ ہ حکومت سرکاری اداروں کو سیاسی ونگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے، اگر شہباز شریف کو انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر بھی آئیں گے اور دھرنے بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر عطاء تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں آپ نے تین سال تحقیقات کیں ،آپ نے صاف پانی میں بلایا اکتوبر 2018ء میں اور گرفتار کیا آشیانہ میں جس میں ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے سے نہیں گیا تھا ،ایک انچ زمین نہیں گئی تھی ،اور اس کیس کا کیا بنا؟ سب کے سامنے ہے کوئی ثبوت اور کوئی شواہد نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے