کھیل کھیل میں

کورونا وائرس، دو سال بعد پہلی پاکستانی فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان بھر میں کورونا کی وبا کے باعث مارچ 2020 کے آغاز میں سینما بند کردیے گئے تھے جو اکتوبر 2021 کے وسط تک بند رہے تھے مگر یکم نومبر کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی سینما کھول دیے گئےتھے۔ سینما کھلنے کے تین ہفتوں بعد 19 نومبر کو پاکستان بھر میں فلم ساز نبیل قریشی کی پولیٹیکل تھرلر فلم ’کھیل کھیل میں‘ ریلیز کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ’کھیل کھیل میں‘ کی ریلیز کا اعلان گزشتہ ماہ ہی کیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر اگلے ماہ مزید مقامی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔ ’کھیل کھیل میں‘ کو کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، گجرات اور ملک کے دیگر شہروں کے سینماؤں میں ریلیز کردیا گیا، تاہم سینماؤں میں اتنا زیادہ رش نہیں دیکھا جا رہا۔ سینماؤں کا رخ کرنے والے افراد کا ویکسینیشن ریکارڈ چیک کرنے سمیت انہیں فیس ماسک پہننے کی ہدایات بھی کی جا رہی ہیں جب کہ سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ’کھیل کھیل میں‘ میں مرکزی کردار سجل علی اور بلال عباس نے ادا کیے ہیں اور فلم کو فضا علی میرزا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں علی ظفر، شہریار منور اور جاوید شیخ، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد سمیت دیگر اداکاروں نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی کہانی ’سقوط ڈھاکا‘ کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، فلم میں یونیورسٹی کے کچھ طلبہ سقوط ڈھاکا پر تھیٹر پیش کرکے بعض حقائق کو سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر انہیں مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے