جان اچکزئی

پی ٹی آئی نے امریکی لابیوں کی خدمات حاصل کیں۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی لابیوں کی خدمات حاصل کیں، ملک کو بدنام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام کررہی ہے، اس جماعت نے امریکی لابیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ عوام نے 9 مئی کے ذمہ داروں کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی نےعالمی میڈیا کے سامنے خود کو بے نقاب کیا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکتی، پی ٹی آئی کے پاس فارم 45 نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد قوم میں کنفیوژن پیدا کرنا ہے، تحریک انصاف کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے