فضل الرحمان

عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر اور کٹھ پتلی ہے، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان کو نااہل اور سلیکٹڈ قرار  دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کا غیر ضروری عنصر اور کٹھ پتلی ہے۔  فضل الرحمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جائیں گے، پھر حکومت نہیں ہم راستے بند کریں گے، عمران خان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پی ڈی ایم کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک اس ناجائز حکومت کو سمندر بُرد نہ کردیں۔ پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا ہے کہ معیشت کو مغربی مالیاتی اداروں کا گروی بنا دیا گیا، اس ملک کے اسلامی تشخص کو بھی برباد کر دیا گیا۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ دوبارہ دھاندلی کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان  ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ حزب اختلاف کے لوگوں کو فون پر دھمکیاں دی گئیں کہ حکومت کے حق میں ووٹ دینا۔ ہمارا مطالبہ بلدیاتی نہیں عام انتخابات ہے،  عوام کا چوری کیا گیا ووٹ واپس کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے