ونڈوز 11 میں 7 نئے فیچرز کا اضافہ

(پاک صحافت) اگر آپ ونڈوز 11 سے لیس کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اس آپریٹنگ سسٹم میں چند نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے 7 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ ان فیچرز سے صارفین کو کافی مدد ملے گی۔

ان میں سے ایک فیچر کے ذریعے آپ اپنے فون کیمرے کو کمپیوٹر ویب کیم کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے اور وہ اینڈرائیڈ فون کو تمام ویڈیو کانفرنسنگ ایپس کے لیے ویب کیم کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔ دوسرا فیچر اسنیپ لے آؤٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو اپنی ایپس زیادہ بہتر طریقے سے آرگنائز کرنے کا موقع ملے گا۔

فوکس ویجیٹس تیسرا فیچر ہے۔ اس فیچر سے صارفین زیادہ بہتر ویجیٹس بورڈز تیار کر سکیں گے، جن کو مختلف اور مخصوص کیٹیگریز کا مواد آرگنائز کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ وائس ایسسز نامی فیچر ونڈوز 11 ڈیوائسز کو آواز سے کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اب اس کے لیے مزید زبانوں کی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق وائس ایسسز فیچر استعمال کرنے والے صارفین اب کاسٹیوم وائس شارٹ کٹس بھی تیار کر سکیں گے۔

ایک نیا فیچر تھرڈ پارٹی ایپس میں مواد شیئر کرنے کے حوالے سے ہے تاکہ اسنیپ چیٹ یا دیگر ایپس سے فائل شیئرنگ کا عمل زیادہ آسان ہو سکے۔ ونڈوز 11 کے بلٹ ان اسکرین ریڈر Narrator میں اب نیچرل وائس پروفائلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے قبل پریویو دیکھنا ممکن ہوگا۔ آخری فیچر مواد کاسٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ نیئر بائی ڈسپلے سے مواد کو کاسٹنگ کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے