کنگنا رناوت

کنگنا رناوت اور فلمساز کرن جوہر کے درمیان چل رہے تنازع میں نیا موڑ

(پاک صحافت) بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اور فلمساز کرن جوہر کے درمیان کافی عرصے سے چل رہے تنازع میں نیا موڑ آگیا۔ خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے کرن جوہر کی پرانی ویڈیو شکریہ کے ساتھ شیئر کی جس میں فلمساز نے اداکارہ کے ساتھ کام کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے کرن جوہر کے بیان کو فضول گفتگو قرار دیا اور کہا کہ جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ بیان کرن جوہر کو بطور آئینہ دکھاؤں گی۔ کنگنا رناوت ایک عرصے کرن جوہر اور اُن کے دوستوں کو فلم انڈسٹری میں مووی مافیا قرار دے رہی ہیں۔ خیال  رہے کہ اداکارہ کے ایک مداح نے کرن جوہر کا بیان کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا ، جس پر کنگنا رناوت نے ردعمل دیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چاچا چوہدری اس فضول گفتگو کےلیے شکریہ، جب میں خود فلمساز بنوں گی تو یہ سب تمہارے چہرے پر ملوں گی۔ اس ویڈیو میں کرن جوہر کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے سے انکاری دکھائی دیتے ہیں، وہ کہتے ہیں جب وہ کہتی ہے کہ ہم مودی مافیا ہیں، اس کا کیا مطلب ہے؟ کرن جوہر نے مزید سوال اٹھایا کہ وہ کیا سوچتی ہے؟ ہم انڈسٹری میں کیا کر رہے ہیں؟ ہم اسے بیٹھے بٹھائے کام نہیں دے رہے، یہی وجہ ہے کہ ہم مووی مافیا ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے