شیری رحمان

سپریم کورٹ نے تاریخی قدم اٹھایا ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول پہلے آجانا چاہیے تھا، سپریم کورٹ نے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ سب کے خدشات سنے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بھی خدشات ہیں، انتخابی عمل کا بار بار متنازع ہونا پاکستان برداشت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے بیوروکریسی کی خدمات لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام تر کارروائی روکنے کا حکم جاری کیا اور الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے