آئی فون 15 پرو کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں

(پاک صحافت) آئی فون 15 پرو ماڈلز کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس نئی لیک میں آئی فون 15 کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے اور کافی حد تک یہ آئی فون 14 پرو سے ملتا جلتا ہے۔ مگر آئی فون 15 پرو میں والیوم بٹن کو تبدیل کیا گیا ہے اور اس کا استعمال اب زیادہ آسان ہو جائے گا جبکہ سائیلنٹ سوئچ کو ایکشن بٹن سے بدلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ڈیزائن میں لائٹننگ پورٹ کی بجائے پہلی بار یو ایس بی سی پورٹ کے استعمال کی بھی تصدیق ہوتی ہے۔ اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے۔ یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔ اس سے قبل 2012 میں کمپنی نے 30 پن ڈوک کنکٹر کی جگہ لائٹننگ پورٹ کو دی تھی۔ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے ہٹ کر آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر دیے جانے کا امکان ہے، جو 2022 میں آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود رکھا گیا۔

واضح رہے کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔ لیکس کے مطابق آئی فون 15 پرو اور پرو میکس میں پیری اسکول زوم کیمرے کو دیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح دونوں فونز کے کیمروں میں ایک نئی سنسر ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے جو زیادہ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے