دہشتگرد

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیم کے چار دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی (پاک صحافت) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ایاز خان، یاسین، سلیم اور اسد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، ان کی گرفتاری ملتان، راولپنڈی اور سرگودھا سے عمل میں آئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سے بارودی مواد، اسلحہ اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 419 کومبنگ آپریشنز میں 94 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے