عمر شریف

کامیڈی کے بادشاہ مرحوم عمر شریف کی میت کل شام تک کراچی پہنچنے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی میت کل 6 اکتوبر بروز بدھ کی شام تک یورپی ملک جرمنی سے وطن پہنچنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عمر شریف کی نیونبرگ میں نماز جنازہ بھی ادا کی گئی تھی اور یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کی میت 6 اکتوبر کی شام تک وطن پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمر شریف کا جسد خاکی دو دن تک نیونبرگ کے ہسپتال میں تھا اور 4 اکتوبر کو وہاں کی مقامی انتظامیہ نے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد ان کی میت کو پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور ورثا کے حوالے کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمر شریف کی میت کو آج نیونبرگ سے میونخ منتقل کیا جائے گا، جہاں سے ان کا جسد خاکی ترکی کے شہر استنبول لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی میت کل صبح کے وقت استنبول سے ترکش ایئر لائن کے ذریعے کراچی روانہ کی جائے گی اور ممکنہ طور پر ان کا جسد خاکی سہ پہر یا شام تک وطن پہنچ جائے گا۔ استنبول سے کراچی تک کا فضائی سفر سوا پانچ گھنٹے پر محیط ہے لیکن اس میں بعض اوقات زیادہ وقت بھی لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے