سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

جھوٹ بولنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے جو اس حکومت کے پاس نہیں ہے۔ عمران خان کے لگائے گئے الزامات پر امریکہ کی جانب سے اس کی تردید اور وضاحت بھی آچکی ہے جس کے بعد ان کے خط کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم چاہے عمران خان ہوں یا پھر شہباز شریف، ان کو دھمکی دینے کا مطلب ہے کہ ملک کو دھمکی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم  اور ملک کو دھمکی دینے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے وہاں اس کو زیر بحث لایا جائے، ہم مکمل ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ملک کا نام بتائیں جس نے دھمکی دی ہے کیونکہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے کوئی نام نہیں لیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق عوام کو بتانا ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے