شاہد خاقان

قانون واضح ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں ہو سکتی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیور و (نیب) کے چیئرمین کی مدت ملازمت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ قانون واضح  ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی لیکن پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے قانون اور آئینی تقاضوں کو توڑ کر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر شاہد خاقان عباسی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر قلم لے کر وزراء کے تیار کردہ آرڈیننس پر دستخط کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، قانون کہتا ہے کہ مشاورت کی جائے لیکن وزیرِ اعظم انکار کر رہےہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں 3 دن رہ گئے ہیں، ابھی تک نئے چیئرمین کے لیے مشاورت نہیں کی گئی، وزیرِ اعظم چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے