احسن اقبال

جو دوسروں کو امپورٹڈ حکومت کہتا تھا خود بیرونی فنڈنگ میں ملوث ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو شخص اپنے مخالفوں کو چور کہتا تھا وہ خود چور نکلا، جو دوسروں کو جھوٹا کہتا تھا وہ خود جھوٹا نکلا، جو دوسروں کو امپورٹڈ حکومت کہتا تھا خود بیرونی فنڈنگ میں ملوث ہے، جس نے سی پیک کو سبوتاژ کیا اور کشمیر کا سودا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنے مخالفوں کو چور کہتا تھا وہ خود چور نکلا۔ عمران خان دشمن لابی سے پیسے لیکر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا تھا، سی پیک کے خلاف بیان بازی اور سی پیک منصوبوں کو بند کر کے سی پیک کو سبوتاژ کیا، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام پر صرف ایک تقریر کی اور بیٹھ گئے، بھارتی شہریوں سے عمران خان فنڈنگ لیتے رہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کی چکنی چپڑی باتیں سن کر عمران خان کا ساتھ دینے والوں کو اب پتہ چل گیا ہوگا، عمران خان بہروپیا اور ہٹلر کا پیروکار تھا، ہٹلر نے جرمنی میں نفرت کی سیاست کر کے نہ صرف جرمنی کو تباہ کیا بلکہ آدھی دنیا کو بھی تباہ کیا۔ عمران خان نے معیشت کی جو حالت کی اس کو درست کو کرنا ممکن نہیں تھا، پاکستان کی معیشت کو بدترین حالت میں پھینک کر عمران خان حکومت سے نکل گیا، یوکرین کی جنگ نے بھی دنیا کی معیشت کو متاثر کیا، ہم نے سیاسی مقبولیت کو داؤ پر لگایا اور پاکستان کی معیشت کو بچایا، ہم نے سیاست میں بال سفید کئے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ عوام کیسے خوش ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے