اسفندیار ولی

ووٹ چوری کرکے پاکستان پر مسلط سلیکٹڈ وزیراعظم کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے۔ اسفندیار ولی

پشاور (پاک صحافت) اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ عمران خان خود ووٹ چوری کرکے پاکستان پر مسلط ہوگئے ہیں جبکہ ان کا احتساب بھی ان کی طرح سلیکٹڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ خود کرپشن میں ملوث حکومت کا پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کا اعلان مضحکہ خیز ہے۔ دوسروں پر کرپشن کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پر خاموش ہیں۔

سربراہ اے این پی اسفندیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کرنا اپنے ساتھیوں کو بچانے کی ایک بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ پانامہ لیکس اور آف شور لیکس میں بھی سب سے زيادہ پی ٹی آئی اور انکے اتحادی اراکین کے نام تھے۔ تحقیقات کے نام پر صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے