دی راک

پروفیشنل ریسلر ڈیوین جانسن المعروف ’دی راک‘ بالی وڈ میں کام کرنے کے خواہشمند

 (پاک صحافت)  ہالی وڈ کے مقبول ترین اداکار اور پروفیشنل ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک نے بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔  خیال رہے کہ دی راک ہالی وڈ  فلموں سمیت ڈبلیو ڈبلیو ای  ریسلنگ کا بھی جانا پہچانا چہرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  فلم ’ریڈ نوٹس‘ کے لیے پریس کانفرنس کے دوران ڈیوین جانسن (دی راک) سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں بالی ووڈ فلم بنائیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ماضی میں پیشکش ہی نہیں ہوئی۔ دی راک نے ساتھ میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کی پیشکش کو پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے دی راک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پہ مزید سوچنا پڑے گا جبکہ  ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنا ان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔ خیال رہے کہ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ موجود گال گیڈٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھا رقص کرسکتے ہیں اور یہ سب کچھ آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے