پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چھبیس مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پیپلزپارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب سمیت دیگر تمام رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو تحفظات ہیں جبکہ دیگر جماعتیں اس سے اتفاق کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے کہ وہ اپنی سینٹرل کمیٹی سے مشاورت کرے اور ہم نے اسے وقت دیا ہے۔ ہم پی پی کے جواب کا انتظار کریں گے اور تب تک لانگ مارچ کو ملتوی تصور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے