مریم نواز

اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبر کرے اور اپنا فیصلہ اللّٰہ پر چھوڑ دے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے سنسنی خیز انکشافات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبر کرے اور اپنا فیصلہ اللّٰہ پر چھوڑ دے، اس میں ظالموں کے لیے بہت بڑا سبق ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی تصویر، ایک خبر اور نوٹس کا عکس شیئر کیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے اس کے ساتھ ہی ایک پیغام بھی تحریر کیا، جس میں ظالموں کو بڑے سبق کی طرف توجہ دلائی ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ شمیم نے یہ بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10؍ نومبر 2021ء کو دیا ہے۔ نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط اور ان کے شناختی کارڈ کی نقل منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے