پولنگ

این اے 75 ضمنی انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران نے نتائج میں رد و بدل کیا، ریٹرننگ افسر

اسلام آباد (پاک صحافت)  ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی انتخابات سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی، این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر تعینات ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے نتائج میں رد و بدل کیا، 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے انتخابی حلقے ڈسکہ این اے 75 میں ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں آج سماعت ہوئی، حلقے کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ اور ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ریٹرننگ افسر کی جانب سے تحریری رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے، انتخابی سامان کی حفاظت کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز کا بھی انتظام کیا جائے، بظاہر لگتا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران نے نتائج میں رد و بدل کیا ہے، پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ آر او نے رپورٹ میں کہا کہ ن لیگی امیدوار نے 23 پولنگ اسٹیشنز کے پی اوز کے دیر سے آنے پر اعتراض کیا، ان پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نتائج میں شامل نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نوشین افتخار نے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا، ن لیگی امیدوار کو ان پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 جمع کرنے کا کہا گیا لیکن انھوں نے صرف 18 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 جمع کرائے۔ آر او کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے پریذائڈنگ افسران کی جانب سے جمع فارم پر اعتماد کا اظہار کیا، تاہم ٹی ایل پی کے امیدوار نے بھی غیر سرکاری نتائج کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے